نئی دہلی،18فروری(ایجنسی)نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی کل سے ہندوستان کے چھ روزہ سرکاری دورے پر آرہے ہیں، جو ان کا اکتوبر 2015 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا بیرونی سرکاری دورہ ہوگا۔
اپنے طویل دورے کے
دوران مسٹر کے پی اولی دہرادون اور گجرات کے ضلع بھوج بھی جائیں گے۔
دہرادون میں وہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کا مشاہدہ کریں گے جبکہ گجرات میں زلزلہ کے بعد تعمیرنو اور بازآبادکار ی کے کاموں کا جائزہ لیں گے ، جہاں ڈیڑھ دہائی قبل آنے والے زلزلے میں شدید تباہیاں ہوئي تھیں۔